کرم کے حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: امیر حیدر ہوتی
پشاور: (دنیا نیوز) اے این پی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ کرم کے حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ ہوگئے وزیراعلیٰ کو کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی، ضم قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، صوبائی حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آرہی، اسلام آباد میں مذاکرات کے نام پر جوڑ توڑ جاری ہے۔
امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ مشروط مذاکرات کی کامیابی کا امکان نظر نہیں آتا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو این آر او یا قانونی راستہ اپنانے میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔