عمران خان کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت رہائی نہیں لیں گے: شیر افضل مروت
اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت رہائی نہیں لیں گے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ فیصلہ ملتوی ہوتا ہےیا نہیں کل پتہ چلےگا، اگر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ملتوی ہوتا ہےتواچھا شگون ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمرن خان نے گھر میں نظربندی سےمتعلق آفر بارےبتایا تھا، آفر اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے آئی تھی، یہ آفر بیرسٹر گوہر کے ذریعے پہنچائی گئی تھی۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جومیں نے بات کی تھی وہ بانی پی ٹی آئی نےخود کی تھی، میں نےبیان دینےکا استحقاق سلمان اکرم راجہ سےمانگا ہی نہیں۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ ایگزیکٹوآرڈرکوئی ایسا قانون نہیں جس کےتحت حکومت بانی کورہا کرے، بانی پی ٹی آئی کسی ایگزیکٹوآرڈرکےتحت رہائی نہیں لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریری مطالبات سےمتعلق بیانات حکومت کا سیاسی ہدف ہے، حکومت چاہتی ہےکہ وہ بتائےکہ ہم نےمینڈیٹ مان لیا، عمران خان نے31جنوری کومذاکرات مکمل کرنےکی ڈیڈ لائن دی ہے، یہ ڈیڈ لائن اپنی رہائی سےمتعلق نہیں دی۔
آخر میں رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ سوا دوماہ کےاندرعمران خان کی رہائی ہو جائےگی۔