خاتون صحافی ٹیمی بروس امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مقرر

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون صحافی ٹیمی بروس کو امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مقرر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیمی بروس کو محکمہ خارجہ کا ترجمان مقرر کرنا اعزاز کی بات ہے، ٹیمی بروس ایک انتہائی قابل احترام سیاسی تجزیہ کار ہیں جو میگا کی طاقت، اہمیت کو سمجھتی ہیں۔

ٹیمی بروس امریکی محکمہ خارجی کے موجودہ ترجمان میتھیو ملر کی جگہ لیں گی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 سالہ کیرولائن لیوٹ کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نامزد کیا تھا، انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کی پریس سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے تھے، کیرولائن اس سے قبل ٹرمپ کے دور میں اسسٹنٹ پریس سیکرٹری کی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں