برطانیہ بھر میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج، مانچسٹر سمیت متعدد ہوائی اڈے بند
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ بھر میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
شدید برفباری کے باعث مانچسٹر اور لیور پول سمیت متعدد ہوائی اڈے بند ہوگئے، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، ٹرین سروس بھی شدید متاثر ہوئی، سڑکوں پر بھی برف ہی برف، مختلف علاقوں میں اب تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی۔
امریکا کی کئی ریاستوں میں بھی شدید برفباری اور طوفان کا ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، کینٹکی، ورجینیا، کنساس، آرکنساس اور میسوری میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا۔
وسطی امریکا میں شروع ہونے والا طوفان اگلے 2 روز میں مشرق کی طرف بڑھے گا۔