نیتن یاہو کی حکومت کو دھچکا، سابق وزیر دفاع یووگلینٹ پارلیمنٹ سے مستعفی

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کو شدید دھچکا لگ گیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یووگلینٹ نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا، یووگلینٹ نیتن یاہو سے غزہ جنگ پر اختلافات کے باعث پارلیمنٹ سے مستعفی ہوئے، سابق اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے نیتن یاہو غزہ جنگ میں اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئے اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے ورنہ غزہ میں حملے تیز کر دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں