کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں 1100 روپے تک اضافے کی تجویز

اسلام آباد: (مدثر علی رانا) کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں فی ایم ایم بی ٹی یو 1100 روپے تک اضافے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے آر ایل این جی درآمدی لاگت پر فروخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور آئی ایم ایف کی شرط پر رواں ماہ ہی کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو اقتصادی جائزہ میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت بڑھ کر 4 ہزار روپے سے زائد ہو سکتی ہے۔

وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف شرط پر کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے جون میں بھی گیس مہنگی ہوئی تھی، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل 1180 کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس فراہم کر رہی ہے۔

دستاویزات کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس 242 مقامی اور 156 ایم ایم سی ایف ڈی درآمدی گیس استعمال کر رہے ہیں، آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی رپورٹ آئی ایم ایف کو شیئر کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں