سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 467 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم کچھ دیر بعد مندی چھا گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 1400 پوائنٹس تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
تاہم کاروباری روز کے اختتام پر کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 467 پوائنٹس اضافے کیساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 5 سو 86 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 111 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔