روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں