اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتا رکرلیا۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اے این ایف نے 5 کارروائیوں میں ایک خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 20 کروڑ 90 لاکھ سے زائد مالیت کی 287.740 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
اے این ایف حکام نے بتایا کہ ہزار گنجی کوئٹہ کے غیر آباد علاقے سے 231 کلو گرام مارفین جبکہ لسبیلا کے علاقے گوٹھ لکھا اوتھل کے قریب سے 35 کلو افیون، 12 کلو آئس اور 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب دو کارروائیوں میں خاتون سمیت ملزم سے 740 گرام آئس برآمد کی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔