مچل مارش بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ سے باہر
سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون سے آؤٹ آف فارم آل راؤنڈر مچل مارش کو ڈراپ کردیا۔
کپتان پیٹ کمنز نے آخری ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کی تصدیق کردی، مچل مارش کی جگہ آل راؤنڈر بیو ویبسٹر انڈیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے، بیو ویبسٹر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آسٹریلیا کے 469 ویں کھلاڑی ہوں گے۔
آخری ٹیسٹ سےڈراپ کیے گئے مچل مارش نے سیریز میں 10.42 کی اوسط سے 73 رنز بنائے۔
دوسری جانب فاسٹ باؤلر مچل سٹارک پسلیوں میں تکلیف کے باجود نیو ایئر ٹیسٹ کھیلیں گے۔
کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ مچل سٹارک نے کبھی بھی یہ ٹیسٹ میچ مس نہیں کرنا تھا۔
واضح رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کا آخری ٹیسٹ کل سے سڈنی کرکٹ گراونڈ میں شروع ہو گا، پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔