دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا 'نام' تبدیل کر لیا

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) ٹیسلا، سپیس ایکس اور ٹوئٹر جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے عارضی طور پر اپنا 'نام ' تبدیل کرلیا۔

ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا نام تبدیل کرکے  Kekius Maximus  کیا جس نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔

 Kekius  ممکنہ طور پر لفظ kek  سے اخذ کیا گیا ہے اس کا مطلب  زور سے ہنسنے  کے مترادف ہے جسے آن لائن گیمنگ کلچر میں کافی مقبولیت ملی لیکن اب اکثر اسے انتہا پسند دائیں بازو کے نظریات سے جوڑا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ  Kek  قدیم مصری دیوتا کا نام بھی ہے جو اندھیرے کا دیوتا مانا جاتا ہے، اور اسے بعض اوقات مینڈک کے سر کے ساتھ دکھایا جاتا ہے۔

ٹیکنالوجی کے ماہر اور امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے اپنے نام تبدیلی کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں