طاقت کی بنیاد پرعوام کودبایا نہیں جاسکتا: احمد اویس

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ طاقت کی بنیاد پرعوام کودبایا نہیں جاسکتا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا، تمام اداروں کواپنی حدود میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کی بنیاد پرعوام کو دبایا نہیں جاسکتا، پاکستان کےحکمران ڈیل کرتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے، نومئی کوحساس مقامات کوجلایا گیا۔

احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے 8 فروری کوبانی پی ٹی آئی کوووٹ دیا، موجودہ حالات کا مذاکرات کےدوران ہی راستہ نکلےگا،عمران خان پر کسی کیس میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں