صادق آباد: کچے میں رواں سال 45 پولیس مقابلوں میں 35 ڈاکو ہلاک ہو گئے

صادق آباد: (دنیا نیوز) تحصیل صادق آباد کے کچے کے علاقے میں رواں سال 45 پولیس مقابلے ہوئے، پولیس مقابلوں میں کچے کے 35 خطرناک ڈاکو منطقی انجام کو پہنچے۔

قتل، اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں اور دہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب 13 خطرناک ڈاکو گرفتار ہوئے۔

رواں سال شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر 19 بہادر سپوتوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

کارروائیوں کے دوران 106 گینگز کا خاتمہ ہوا اور 9265 ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان سے 67 کروڑ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے رواں سال ملک بھر سے ہنی ٹریپ ہونے والے 254 شہریوں کو اغوا برائے تاوان کا شکار ہونے سے بچایا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں