سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس نے نیا سنگ میل عبور کر لیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ہے جس کے سبب 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 1282 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی بار ایک لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 111 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کی تھی، گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 2621 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1881 پوائنٹس اضافے سے 117008 پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں