ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عسکری حکام، وفاقی وزراء اور صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ہو گی تاہم اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکاء کو دوست ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور سہولیات بارے بھی بتایا جائے گا جبکہ ایس آئی ایف سی کی مد میں ہونے والی ترقی، سرمایہ کاری اور تیل گیس کے نئے ذخائر بارے بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ایپکس کمیٹی اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے آئندہ کے اہداف بھی طے کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں