26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں مزید 40 ملزمان کی ضمانت منظور
اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں مزید 40 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانتیں منظور کیں۔
عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں اور ملزمان کی رہائی کا حکم بھی جاری کر دیا۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلا سردار مصروف ، انصر کیانی ، آمنہ علی ، مرزا عاصم بیگ ، مرتضی طوری عدالت پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں، 150 کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی گئیں۔