نوجوانوں کو معاشرتی و معاشی طور پر بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے: رانا مشہود احمد

سوات: (ویب ڈیسک) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں کو معاشرتی و معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت تقریباً 36 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جس میں پیشہ ورانہ، آئی ٹی اور تکنیکی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں کے طلبہ کو اس اہم پروگرام سے بڑی حد تک سہولت فراہم کی جائے گی، ضروری تعلیم اور آئی ٹی کی تربیت کے بعد ان نوجوانوں کو باعزت ملازمتوں کے لئے بیرون ممالک بھیجا جائے گا۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں اگلے تین مہینوں میں خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام اضلاع میں یوتھ سہولت مراکز قائم کئےجائیں گے اور چھ ماہ کے آئی ٹی کورس پاس کرنے کے بعد ہر کوئی ایک لاکھ روپے ماہانہ کما سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں