عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات پیر کو اڈیالہ جیل میں متوقع
راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات پیر کو اڈیالہ جیل میں متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر شامل ہوں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی بھی ون آن ون ملاقات کا امکان ہے، مذاکراتی کمیٹی کی معاونت وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری کریں گے، مذاکراتی کمیٹی مذاکرات کے تیسرے دور کے لئے مشاورت کرے گی۔