پشاور: امن و امان کی صورتحال میں بہتری، عدالتیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) پشاور میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر بند عدالتیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس ٹانک اور جنوبی وزیرستان کو دوبارہ کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ہدایات جاری کیں۔

جاری اعلامیۃ میں کہا گیا کہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے متعلقہ ججز اپنے جوڈیشل کمپلیکس میں کام کریں، پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سینئر سول جج کام شروع کریں۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ ججز کے گھروں اور عدالتوں میں سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں