سوشل میڈیا کے استعمال پر بھائی نے بیوہ بہن کو قتل کردیا

ژوب: (دنیا نیوز) بلوچستان کے شہر ژوب میں جیل روڈ کے قریب بھائی نے فائرنگ کر کے بیوہ بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزم اور اس کی بیوی کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ اور بہن نے بتایا کہ ملزم اپنی بیوی کے ساتھ گھر آیا تھا اور تکرار کے بعد ملزم نے بیوہ بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم کو بہن کا سوشل میڈیا کا استعمال اور این جی او سے منسلک ہونا پسند نہیں تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں