فنڈز نہ ملنے پر پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا اسمبلی چوک میں شدید احتجاج، پولیس کی شیلنگ

پشاور: (دنیا نیوز) فنڈز نہ ملنے پر پشاور میں بلدیاتی نمائندوں نے اسمبلی چوک میں شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ پر بلدیاتی نمائندے منتشر ہوگئے، ایس پی کینٹ کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، مظاہرین کو پیچھے کی طرف دھکیلا گیا،4 کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس نے کے پی اسمبلی آنیوالے راستے بند کر دیئے، احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، مرکزی شاہراہ سمیت متعدد سڑکیں بند ہوگئیں، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں