لاہور ایئرپورٹ پر دھند سے حد نگاہ صفر، فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر

لاہور: (دنیا نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ابو ظہبی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 433 دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے، دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 433 بھی شدید دھند کے باعث بروقت نہ پہنچ سکی جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 359 دھند کے باعث منسوخ کر دی گئی۔

پی آئی اے کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 726 دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، نجی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 دھند کے باعث تاخیر سے لاہور پہنچی، لاہور سے دوحا جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 629 طیارے کی عدم دستیابی کے باعث روانہ نہ ہو سکی۔

لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 401 دھند کے باعث بروقت اڑان نہ بھر سکی جبکہ لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 410 طیارے کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں