کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار بچہ جاں بحق، نوجوان شدید زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) سپر ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار بچہ جاں بحق اور نوجوان زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے اور زخمی موٹرسائیکل سواروں کوعباسی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچے کی شناخت 12 سالہ دانش اورزخمی کی 17سالہ فرمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔