کرم واقعہ پر طلب اجلاس ختم ، شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور:(دنیا نیوز) ضلع کرم میں فائرنگ پر طلب کیا گیا کوہاٹ میں اہم اجلاس ختم ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس 4 گھنٹوں تک جاری رہا، اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرم واقعہ میں ملوث ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، کرم کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی ڈی سی کرم واقعہ کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں