لاہور میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور: (سامیا سعید) لاہور میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

شہر لاہور کے مختلف علاقوں لکشمی چوک، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، انار کلی، سمن آباد، چوک یتیم خانہ، ملتان روڈ، اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور چونگی امر سدھو میں بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پنجاب میں دھند کا بسیرا، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند، فلائٹس آپریشن بھی متاثر

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک جا پہنچا ہے، ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں غضب کی سردی پڑنے لگی، آزاد کشمیر میں برفباری اور بارش سے ٹھنڈ مزید بڑھ گئی۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے، زیارت میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 5 ، کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت منفی 2، نوکنڈی میں صفر جبکہ سبی میں 4 ، جیوانی 7، گوادر 9 اور تربت میں 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں