ایئر کمانڈر (ر) سجاد حیدر کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایئر کمانڈر (ر) سجاد حیدر کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایئر کموڈور(ریٹائرڈ) سجاد حیدر نے سنہ 1965 اور سنہ 1971 کی جنگوں میں بھرپور حصہ لیا، سنہ 1965 کی جنگ میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کی قیادت کیلئے بھی مشہور تھے۔

جنگ کے دوران پیشہ ورانہ قابلیت اور بہترین حکمت عملی کے تحت آپ نے 4 بھارتی طیارے اور 11 بھارتی ٹینک بھی تباہ کئے، ایئر کمانڈر (ر) سجاد حیدر کتاب فلائٹ آف دی فالکن کے مصنف بھی تھے۔

ایئر کمانڈر (ر) ایس سجاد حیدر کی نماز جنازہ کرکٹ گراؤنڈ، ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں