اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا، 6 جنوری سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا الگ ڈیوٹی روسٹر جاری ہوا ہے جبکہ 9 اور 10 جنوری کا معمول کے مطابق ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا ہے۔

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق 6 سے 8 جنوری تک تین سنگل بنچ جبکہ ایک ڈویژن بنچ دستیاب ہوگا، آئندہ ہفتے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران تین ججز کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز 6 سے 8 جنوری تک دستیاب ہوں گے۔

روسٹر میں کہا گیا کہ 9 جنوری سے معمول کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کام شروع کرے گی، 9 اور 10 جنوری کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے علاوہ باقی 7 ججز دستیاب ہوںگے، 9 جنوری سے سات سنگل جبکہ تین ڈویژن بنچ کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں