سیالکوٹ: آئس کریم بنانیوالی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق
سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں سلنڈر دھماکہ کے باعث 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک شدید زخمی ہوا ہے۔
دھماکہ سمبڑیال کے محلہ فضل پورہ میں آئس کریم بنانے والے کارخانے میں پیش آیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، جبکہ بھتیجا زخمی ہوا ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت (52 سالہ) باپ شبیر اور (35سالہ) بیٹا شعیب ، جبکہ (زخمی بھتیجا) سلیم کے نام سے ہوئی ہے ۔
حادثے کے حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب کمپریسر میں گیس کا پریشر دیا جا رہا تھا ۔