محکمہ سکول ایجوکیشن کا یو ٹرن، ایم پی ایز کوسفیر بنانے کا نوٹیفکیشن واپس

لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے یو ٹرن لے لیا، عوامی نمائندوں کو محکمہ سکول ایجوکیشن کا سفیر بنانے کا فیصلہ چند گھنٹوں بعد واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایم پی ایز کو سفیر بنانے کے حوالے سے دوپہر کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس میں 36ایم پی ایز کے نام شامل تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کچھ ہی گھنٹے بعد اپنا جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں