پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند ہی دھند، موٹرویز اور سڑکیں مختلف مقامات پر بند

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند ہی دھند، دھند کے باعث موٹر ویز اور سڑکیں متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔

موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پربھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کی وجہ سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولنگر، ساہیوال اور دیگر علاقوں میں دھند کے ڈیرے رہے، شہریوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق عوام غیرضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں