بلتستان ڈویژن میں سال نو کی پہلی اور موسم سرما کی تیسری برف باری شروع
شگر: (دنیا نیوز) وادی شگر سمیت بلتستان ڈویژن میں سال نو کی پہلی اور رواں موسم سرما کی تیسری برف باری شروع ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کیساتھ سردی کی شدت مزید بڑھ گئی، شگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق برف باری کا سلسلہ آئندہ چند روزتک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
شہریوں اور سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں برف باری کے دوران احتیاط کرنے اور گاڑیوں کے ٹائر کو چین لگانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔