ہم سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف ہیں: عمر ایوب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم لوگ سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف ہیں، ٹرائل ہی غلط تھا، لوگوں کو ملٹری کسٹڈی میں نہیں رکھا جاسکتا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا کی فیسوں سے کسی کو سروکار نہیں ہونا چاہئے، کسی اور کو کیا تکلیف ہے؟۔
عمر ایوب نے کہا کہ ایک یا دو پروفیشنل وکلا کو فیسیں دی گئیں، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر وکلا بغیر کسی فیس کے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آج مذکرات میں شریک ہوں گے۔