زیر تعمیر عمارت میں دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق

راولپنڈی: (دنیا نیوز) تھانہ روات کے علاقہ میں زیر تعمیر عمارت میں 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ میں ایک مزدور قمر کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جاں بحق ہونے والے مزدور کمرے میں کوئلے جلا کر سوئے تھے، آکسیجن کی کمی ہونے پر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق مزدوروں کی شناخت محمد فیاض اور غلام شبیر کے نام سے کی گئی، جاں بحق مزدوروں کا تعلق کوٹ ادو سے ہے، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں