مذاکرات کے دوران حکومت بھی اپنا ایجنڈا دے: فیصل چودھری
اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران حکومت بھی اپنا ایجنڈا دے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کےذریعے ہی بات آگےبڑھےگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات کےدوران حکومت بھی اپنا ایجنڈا دے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف تمام سیاسی کیسز بنائے گئے، انہیں ختم کیا جانا چاہیے۔
فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ عمران کےخلاف ایک بھی کیس میرٹ پرنہیں بنایا گیا، حکومت بانی کی مقبولیت سےخوفزدہ ہیں، پاکستان پرپریشرپہلی بارنہیں آرہا، نوازشریف دورمیں بھی بل کلنٹن کا پریشرآیا تھا۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہےعدالتوں کےذریعےسرخروہوں گے۔