سال کے اختتام پر لوگوں کو سیاہ چاند دیکھنے کو ملے گا
لاہور: (ویب ڈیسک) سال کے اختتام پر لوگوں کو سیاہ چاند دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔
سیاہ چاند شمسی مہینے کا محض دوسرا نیا چاند ہوتا ہے، یہ گہری رنگت کا چاند ہوتا ہے، سیاہ چاند کی رنگت اتنی گہری ہوتی ہے کہ وہ بنیادی طور پر نظر ہی نہیں آتا کیونکہ وہ سورج کی روشنی سے منور نہیں ہوتا۔
اگرچہ فلکیات کی اس حوالے سے کوئی سرکاری اصطلاح نہیں ہے، تاہم بہت سے شوقیہ ستارے دیکھنے والے اور ماہر فلکیات اس غیر معمولی واقعہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیاہ چاند آج بروز 30 دسمبر 2024 کو مشرقی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 27 منٹ پر نمودار ہوگا، امریکا میں لوگ اسے 30 دسمبر کو دیکھیں گے جبکہ یورپ، افریقہ اور ایشیا کے لوگ اسے 31 دسمبر کو دیکھیں گے، پاکستان اور بھارت میں 31 دسمبر کی رات 3:57 پر کالا چاند دیکھ سکیں گے۔
کالا چاند کیسے ظاہر ہوتا ہے؟
ایک نیا چاند اُس وقت ہوتا ہے جب سورج اور چاند سیدھ میں ہوتے ہیں اور چاند کا روشن پہلو زمین سے دور ہوتا ہے، جو اسے پوشیدہ بنا دیتا ہے، چونکہ چاند ہر 29.5 دن میں زمین کے گرد چکر لگاتا ہے، اس لئے کبھی کبھی ایک مہینے میں دو نئے چاند ہوتے ہیں، جنہیں ”بلیک مون“ کہا جاتا ہے۔
بلیک مون کے دوران، چاند اس وقت تک نہیں دیکھا جا سکتا جب تک کہ سورج گرہن نہ ہو۔
اگرچہ سیاہ چاند خود سے ظاہر نہیں ہوتا لیکن رات کے وقت آسمان پر اس کے اثرات ظاہر ہوں گے، یہ تاریکی ہمیں ستاروں، سیاروں اور یہاں تک کہ دور کی کہکشاؤں کو زیادہ واضح طور پر دیکھنے میں مدد کرتی ہے۔