موبائل جو بھی ہو، چارجر اب ایک ہی ہوگا، یورپ میں کامن چارجر کا قانون لاگو

سٹراسبرگ: (دنیا نیوز) موبائل جو بھی ہو، چارجر اب ایک ہی ہوگا، یورپ میں کامن چارجر کا قانون لاگو ہو گیا۔

یورپ بھر میں کسی بھی کمپنی کے موبائل کیلئے اب ٹائپ سی چارجر ہی استعمال ہوگا، نیا قانون لاگو ہونے کے بعد ایپل کمپنی بھی اب آئی فونز کے ساتھ ٹائپ سی چارجر دینے کی پابند ہوگی۔

یورپی پارلیمنٹ نے اکتوبر 2022 میں کامن چارجر کا قانون پاس کیا تھا، یورپی پارلیمنٹ میں ایپل کمپنی کو اپنی ڈیوائسز کیلئے چارجر تبدیل کرنے کیلئے 2024 تک کا وقت دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں