امریکا میں تیز رفتار کار نے درجنوں شہریوں کو کچل ڈالا، 10 ہلاک

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی شہر نیو اورلینز میں گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق واقعہ نیو ایئر ڈے کے موقع پر شہر کے ٹورسٹ ڈسٹرکٹ میں صبح سویرے پیش آیا، سٹی ڈیزاسٹر پریپئرڈنیس ایجسنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس واقعہ میں ایک گاڑی کینال اینڈ بوربرن اسٹریٹ پر موجود لوگوں پر چڑھ گئی۔

مزید بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ شہر کے فرنچ کوارٹر میں پیش آیا، بعدازاں ڈرائیور نے گاڑی سے اتر کر اسلحہ سے فائرنگ شروع کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔

پولیس مزید تفیش کر رہی ہے جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں