سعودی وزیر خارجہ سے شامی ہم منصب کی ملاقات، تعلقات کو وسعت دینے کا عزم

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے شامی ہم منصب اسعد الشیبانی سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران میں شامی وزیر خارجہ نے بتایا کہ شام میں نئی سیاسی انتظامیہ دونوں ملکوں کے بیچ مشترکہ تاریخ کے مطابق تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

الشیبانی نے باور کرایا کہ شام میں سیاسی انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا اور روشن باب کھولنے کی خواہاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں