برطانیہ میں ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان مالک کے ہوٹل پر حملہ ، توڑ پھوڑ
لندن: (دنیا نیوز) ہندتوا برطانیہ تک پہنچ گیا، ہندو نوجوانوں کے جتھے نے مسلمان مالک کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوانوں کے گروپ نے ہوٹل میں خوب توڑ پھوڑ کی، ہوٹل کے مالک کو تشدد کا نشانہ بنایا، حملہ بل کی ادائیگی کے وقت مینیو میں گائے کا گوشت شامل کرنے کے بہانے کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔