روضہ رسولﷺ کی زیارت اب سال میں ایک سے زائد بار ممکن

مدینہ منورہ : (ویب ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مدینہ منورہ کے زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی، روضہ رسولﷺکی زیارت اب سال میں ایک سے زیادہ بار کی جا سکے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زائرین مسجد نبوی کے قریب رہتے ہوئے روضہ رسولﷺ کی آسانی سے زیارت کر سکیں گے، مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ کی زیارت کیلئے سال بھر انتظار کی عائد کردہ شرط کو ختم کر دیا گیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ اپڈیٹ کر کے زیارت کیلئے بکنگ کی جا سکتی ہے، زیارت کیلئے بکنگ کے وقت جی پی ایس لوکیشن دینا ہوگی، زیارت کے نئے اوقات ہر 20 منٹ بعد دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال تک روضہ رسولﷺ کی زیارت کے بعد دوبارہ زیارت کیلئے سال کے 365 دن انتظار کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ نے ہدایات جاری کی تھیں کہ روضہ رسولﷺ میں داخلے کی اجازت بھی صرف ان زائرین کو ہی ہوگی جو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوئے ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں