انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سالہ طویل تنازع کے بعد طلاق کا تصفیہ طے

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور فلم سٹار جوڑی انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8سال کے طویل تنازع کے بعد طلاق کا تصفیہ طے پاگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلینا جولی اور بریڈپٹ نے لاس اینجلس کی سپیریئر کورٹ میں طلاق کے تصفیے پر دستخط کر دیئے، تصفیے کا معاہدہ خفیہ رکھا گیا ہے۔

انجیلیناجولی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ طلاق کا تصفیہ ہوجانے پر خوش ہیں، انہوں نے تصفیے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب بریڈپٹ کے نمائندے کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی تاہم اختلافات کے باعث انجیلینا جولی نے 2016 میں بریڈ پٹ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 2019 میں دونوں کو سنگل ڈیکلیئر کر دیا تھا، انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ 6 بچوں کے والدین ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں