انسانی سمگلنگ میں ملوث 35ایف آئی اے اہلکار برخاست، 13کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر کشتی حادثے میں ملوث ایف آئی اے کے13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج جبکہ انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز سمیت 35 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی احمد اسحاق جہانگیر کے مطابق کشتی حادثات میں ملوث چار انسپکٹرز اور 10 سب انسپکٹرز نوکری سے برخاست کیا گیا ہے، ادارے میں احتسابی عمل سے انسانی سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا

اسحاق جہانگیر نے کہا کہ 49 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت بھی کی، جس کے بعد 2 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کشتی حادثات میں غفلت اورلاپرواہی برتنے میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے، کشتی حادثات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، غفلت برتنے والے افسران کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں