لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

اے ایس پی کاہنہ کے مطابق محمود اور ان کی اہلیہ رفعت کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا، فائرنگ خاتون کے بھائی فراز اور اس کے ساتھیوں نے کی، مقتولہ نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

اے ایس پی کاہنہ نے مزیدبتایا کہ لاشیں ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، ملزموں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں