شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے والا افغان لینڈ روٹ ایجنٹ گرفتار

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کا سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کے دوران افغان لینڈ روٹ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت افسر خان کے نام سے ہوئی، ملزم کو ہری پور سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ قاری جان محمد کا بھائی ہے، ملزم شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل سے سمندر کے ذریعے شہریوں کو یورپ بھجوانے سے متعلق شواہد برآمد کر لئے گئے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں