پشاور سے لندن 10 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، برطانوی شہری گرفتار

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور سے لندن 10 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ برطانوی شہری کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے مطابق چرس کو ڈبوں میں مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا، دوران تلاشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے دس کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی، منشیات کو انتہائی مہارت سے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔

گرفتار ملزم پشاور سے براستہ دوحہ لندن جانے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں