شکار پور میں پولیس مقابلہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اہلکار شدید زخمی
شکارپور: (دنیا نیوز) شکار پور میں ڈاکوؤں سے پولیس مقابلے میں ایک اہلکار گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلہ رستم تھانہ کی حدود گاؤں صادق کی وانڈھ میں ہوا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی۔