کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ
لاہور: (ویب ڈیسک) کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم اور ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم اور پنجاب کے تمام صوبائی کوچز اور افسران نے شرکت کی، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کھیلتا پنجاب گیمز کے صوبائی مرحلہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
کھلاڑیوں کی رہائش، گیمز کے انعقاد اور وینیوز کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب نے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دیں، کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے، یہ پنجاب کی تاریخ کے بڑے گیمز ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس نے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے صوبائی مرحلہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، گیمز کے بہترین انعقاد کیے انتظامی کمیٹیاں بنائی جائیں، کھیلتا پنجاب گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کروائے جا رہے ہیں۔