نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں واپڈا کی آرمی کو شکست
لاہور: (دنیا نیوز) واپڈا نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔
ایونٹ کے فائنل میں واپڈا نے پاکستان آرمی کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی ، واپڈا نے میچ 33 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے اپنے نام کیا۔
چیمپئن شپ میں لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی، لاہور نے تیسری پوزیشن کے میچ میں کراچی کی ٹیم کو شکست دی ، لاہور نے میچ 23 پوائنٹس کے مقابلے میں 48 پوائنٹس سے جیتا۔
خیال رہے لاہور کی جانب سے ایمن محمود اور کائنات مشتاق 13، 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔