نئے سال کا پہلا دن، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 3 ریکارڈز بن گئے
لاہور: (دنیا نیوز) سال 2025 کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تین ریکارڈز بن گئے۔
سٹاک ایکسچینج نے سال نو کے پہلے دن ہی تاریخی سطح پر ٹریڈ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا، 100 انڈیکس پہلی بار 2200 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 341 پوائنٹس پرٹریڈ ہوا۔
سٹاک ایکسچینج کا اختتام پہلی بار 1 ہزار 881 پوائنٹس پلس ہوکر 1 لاکھ 17 ہزار کی حد پر ہوا، سٹاک ایکسچینج میں 461 کمپنیوں کی شیئرز میں ٹریڈنگ ریکارڈ ہوئی۔
سٹاک ایکسچینج میں 258 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 160 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں 95 کروڑ 62 لاکھ مالیت شیئرز کی ٹریڈنگ 46 ارب روپے سے زائد رہی۔