کراچی: منچلوں نے پابندی ہوا میں اڑا دی، 12 بجتے ہی گولیوں کی تڑتڑاہٹ، 24 افراد زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں منچلوں نے حکومتی پابندی ہوامیں اڑ ادی۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 12 بجتے ہی گولیوں کی تڑتڑاہٹ، 2 خواتین سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
شہرقائد میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، سولجر بازار بہادر آباد اور کلفٹن میں ہوائی فائرنگ کی گئی، کھارادر، جمشید کوارٹر، اولڈ سٹی ایریا، ناگن چورنگی، قلندریہ چوک، شادمان ٹاؤن کے علاقے فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھے۔
فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا ایکشن لیتے ہوئے گلشن معمار سے8 ملزموں کوگرفتار کر لیا جبکہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔